تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:16

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے مرکزی ملزم کی نظر بندی میں توسیع

جیو نیوز - لاہور…محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے مرکزی ملزم زبیر عرف نیک محمد کی نظر بندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔ عدالت نے ڈیڑھ ماہ قبل ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کی مطابق ملزم زبیرکی 30 دن کی نظر بندی ختم ہوتے ہی آج اُس کی نظر بندی میں توسیع کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ملزم زبیر عرف نیک محمد نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے دیگر ملزموں ڈاکٹر عثمان اور خلیل سمیت9 ساتھیوں کے ساتھ 3 مارچ 2009 کو لبرٹی میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر فائرنگ کی تھی جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم زبیر عرف نیک محمد کے وزیرستان رابطے ہیں۔اس لئے اسے ضمانت کے باوجود نظر بند رکھا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.