10 جولائی 2013
وقت اشاعت: 9:2
پاکستان دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کل گیانا کیخلاف میچ سے کریگا
جیو نیوز - گیانا…پاکستان ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز کل گیانا کے خلاف پریکٹس میچ سے کرے گی،قومی ٹیم پہلا ون ڈے 14جولائی کو کھیلا جائے گا۔میزبان گیاناکی ٹیم نے پاکستان کے خلاف میچ کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دی ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے پانچ ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں ، ٹیم کی قیادت ویر سیمی پرمال کررہے ہیں جبکہ سابق کپتان رامنریش سروان، دیونارائن سنگھ، اسد فدادین، اور دویندرا بشو پاکستان ٹیم کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ قومی ٹیم پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیزیز کا پہلا میچ 14 جولائی کو گیانا میں ہی کھیلے گی۔