13 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:24
پاکستانی نژاد امریکی نے انگلش پریمیئر لیگ کا کلب فل ہیم خرید لیا
جیو نیوز - لندن…پاکستانی نژاد امریکی شہری شاہد خان نے لندن میں انگلش پریمیئر لیگ کا کلب فل ہیم fulham خرید لیا ہے۔لاہور میں پیدا ہونے والے شاہد خان امریکی شہری ہیں اور فوربز کی چار سو امیر ترین امریکیوں کی فہرست میں ان کا نمبر ایک سو اناسی ہے۔ شاہد خان کی دولت کا تخمینہ ڈھائی ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ شاہد خان این ایف ایل کی ٹیم جیکسن وائل جیگوارز کے بھی مالک ہیں۔ انہوں نے فل ہیم فٹبال کلب بھی خرید لیا ہے جس کے لئے کلب کے مالک محمد الفیاض سے ان کا معاہدہ ہوگیا ہے اطلاعات کے مطابق شاہد خان نے یہ کلب پندرہ کروڑ میں خریدا ہے اور وہ اس کے سو فیصد مالک ہوں گے۔