14 جولائی 2013
وقت اشاعت: 14:34
پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی بیٹنگ
جیو نیوز - گیانا … پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گیانا میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے عمر اکمل کو بطور وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہد آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ویسٹ انڈین کپتان ڈیوائن براوو کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز سے بہت فائدہ ہوا ہے، پاکستان کے خلاف اچھی سیریز ہوگی۔پاکستانی کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ اگر ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، چیمپئنز ٹرافی کا نتیجہ بھلا کر یہاں آئے ہیں۔ پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مصباح الحق، محمد حفیظ، ناصر جمشید، احمد شہزاد، اسد شفیق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، اسد علی، سعید اجمل اور محمد عرفان۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں کرس گیل، جونسن چارلس ، ڈیرن براوو، لینڈل سیمنز، مارلن سموئلز، ڈیوائن براوو، کیرن پولارڈ، ڈیرن سامے، کیمر روچ، سنیل نارائن، جیسن ہولڈر شامل ہیں۔