تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:56

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ

جیو نیوز - لاہور…ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑی آج شام لاہور میں رپورٹ کریں گے تربیتی کیمپ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 25 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے۔ کھلاڑی آج شام رپورٹ کریں گے جبکہ باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کل سے ہوگا۔ کندھے کی انجری کا شکار سابق کپتان وسیم احمد مزید ایک ہفتہ آرام کریں گے۔ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں وقت کم ہے اس لیئے تین سیشنز میں بھرپور ٹریننگ کا شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے۔روزوں اور موسم کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کو ٹریننگ کرائی جا ئے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.