23 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:18
ویمنزورلڈٹی 20 کوالی فائر: پاکستان نے تھائی لینڈکو شکست دیدی
جیو نیوز - ڈبلن …ویمنزورلڈٹی 20 کوالی فائرمیں پاکستان نے تھائی لینڈکو 69رنزسے شکست دیدی۔ڈبلن میں ہونیوالے میچ میں پاکستان نے 145رنزاسکورکیے،نین عابدی 47رنزکیساتھ نمایاں رہیں۔نداڈار نے26اوربسمہ معروف نے25رنزبنائے۔جواب میں تھائی لینڈکی ٹیم 8وکٹ پر76رنزبناسکی،سمیہ صدیقی اوراسماویہ اقبال نے دو دوکٹیں حاصل کیں۔نین عابدی پلیئرآف دی میچ قرارپائیں۔پاکستان ٹیم دوسرامیچ جمعرات کو زمبابوے کیخلاف کھیلے گی۔