تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 جولائی 2013
وقت اشاعت: 8:35

شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں چار سو چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر

جیو نیوز - سینٹ ونسنیٹ…پاکستان کے شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں چار سو چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ پاکستانی بیٹنگ کا سولہواں اوور،سنیل نرائن آئے، گیند کی، شاہد آفریدی کا اونچا شاٹ اور یہ چھ رن،یہ تھا۔ شاہد آفریدی کا ریکارڈ ساز چھکا۔بوم بوم آفریدی بن گئے انٹرنیشنل کرکٹ میں چار سو چھکے لگانے والے پہلے کرکٹر۔شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں تین سو چودہ ٹیسٹ کرکٹ میں باوون اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چونتیس چھکے لگائے۔اپنے چھکوں کی چار سنچریاں مکمل کرنے کے سفر میں شاہد آفریدی نے سب سے زیادہ پٹائی بھارتی بولرز کی کری۔دونوں کیخلاف انہوں نے اکہتر، اکہتر چھکے لگائے۔جب کہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر انہوں نے تیراسی مرتبہ گیند کو براہ راست باونڈی سے باہر پھینکا۔ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔یہ ان کے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کیرئر کا آٹھواں مین آف میچ ایوارڈ ہے ا ور وہ اب شین واٹسن کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.