تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:4

دوسرا ٹی 20: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

جیو نیوز - سینٹ ونسٹنٹ … ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، مثبت حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ سینٹ ونسنٹ میں ٹی 20 سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ مثبت حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، ناصر جمشید، محمد عرفان اور جنید خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے ان کی جگہ اسد علی، حارث سہیل اور سہیل تنویر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کپتان نے مزید کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 140 رنز کا ہدف اچھا ہوگا۔ قومی ٹیم شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ محمد حفیظ، احمد شہزاد، عمر امین، عمر اکمل، حارث سہیل، شاہد آفریدی، حماد اعطم، سہیل تنویر، ذوالفقار بابر، سعید اجمل، اسد علی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جونسن چارلس، کرس گیل، مارلن سموئلز، لینڈل سیمنز، کیرن پولارڈ، ڈیوائن براوو، ڈیرن سامے، کرسٹوفر بارن ویل، سنیل نارائن، سموئل بدری اور ٹینو بیسٹ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.