31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:44
اسنوکر :محمد آصف کو پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا،عالمگیرشیخ
جیو نیوز - کراچی …اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنے والے محمد آصف کو پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا جائے گا،محمد آصف نے دسمبر میں ورلڈ اسنوکر کا ٹائٹل جیتا تھا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ عالمی چیمپئن محمد آصف کو پرائڈ آف پرفارمنس کیلئے منتخب کیا گیا ہے، انہیں 14اگست کو اس اعزاز سے نوازا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ اسنوکر کے کھلاڑی کو پرائڈ آف پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازنا خوش آئند ہے ، لیکن اگر اس ایوراڈ کے ساتھ ساتھ انہیں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ڈیرھ کروڑ روپے بھی مل جائیں تو ان کے مسائل حل ہوجائیں گے، محمد آصف نے گزشتہ سال صوفیہ میں ورلڈ امیچر اسنوکر کا ٹائٹل جیتا تھا، جبکہ ایشین چکس ریڈ بال کا ٹائٹل بھی محمد آصف کے پاس ہے۔