تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:45

ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل بارش کی نذر

جیو نیوز - ڈبلن…پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا۔ ڈبلن میں ہونے والا فائنل آج دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔ پہلے دن پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 112رنز بنائے تھے ، بارش کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم اننگز ہی شروع نہ کرسکی ، آئی سی سی نے دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا،پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی 2014میں ہونے والے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، سری لنکا کی سیڈنگ 8 جبکہ پاکستان کی سیڈنگ 9 ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.