تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:17

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع میں شدت

جیو نیوز - لاہور…پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اولمپک ہاؤس خالی کرانے کیلئے لاہور پولیس اور انتظامیہ کی مددلے لی،اس کے ساتھ ہی پی ایس بی نے تمام فیڈریشنز کو 3اگست کے اجلاس میں شرکت سے بھی روک دیا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ اورپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا ہے ، پاکستان اسپورٹس بورڈنے لاہور میں موجود اولمپک ہاؤس خالی کرانے کیلئے ڈی سی او ،سی سی پی او لاہور اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکرم ساہی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی او اے ہی حقیقی اور قانونی ہے،اور عارف حسن کی پی او اے غیر قانونی ہے، جسکی وجہ سے ان سے اولمپک ہاؤس خالی کرایا جا ئے ، پی ایس بی نے ایک اور خط میں کھیلوں کی تمام فیڈریشنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ 3اگست کو لاہور میں ہونیوالے پی او اے کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کریں۔ پی ایس بی نے تمام فیڈریشنز کو خبردار کیا ہے کہ جو فیڈریشن بھی اجلاس میں شرکت کرے گی اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.