تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:34

راجر کپ ٹینس:نیشی کوری اور ڈینس اسٹومن دوسرے راؤنڈ میں

جیو نیوز - مونٹریال …جاپان کے کی نیشی کوری اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومن راجرز کپ ٹینس کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے ۔کینیڈا کے شہر مانٹریال میں جاری ایونٹ کے پہلے راونڈ میچ میں کی نیشی کوری کا مقابلہ مقامی کھلاڑی پیٹر پولانسکی سے تھا،نویں سیڈ نے یہ میچ سخت مقابلے کے بعد چار چھ، چھ چار اور چھ دو سے اپنے نام کیا۔ ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے سربیا کے یانکو ٹیپساروچ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ ازبک کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامچ اور اسپین کے فیلیسیانو لوپیز شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.