6 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:22
زمبابوے کرکٹ بورڈنے پاکستان کیخلاف سیریز کا شیڈول جا ری کر دیا
جیو نیوز - ہرارے…زمبابوے کرکٹ بورڈنے پاکستان کیخلاف سیریز کا شیڈول جا ری کر دیاہے،جس کے مطابق دونوں ٹیمیں سیریز میں2 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔پاکستان ٹیم 19 اگست کو زمبابوے پہنچے گی۔دورے کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 23 اگست کو جبکہ دوسرا 24 اگست کو ہوگا ۔ون ڈے میچز 27، 29 اور 31 اگست کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ ہرارے میں 3 ستمبر ، دوسرا ٹیسٹ 10 ستمبر کو بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔