7 اگست 2013
وقت اشاعت: 17:12
کرکٹرز کے لیے پی سی بی کی عیدی:ویسٹ انڈیز سیریز ہیروز کیلیے انعامات
جیو نیوز - کراچی …پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کوعیدی مل گئی ،معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں کو دو دو لاکھ روپے انعامی رقم دی دیگی، رنزکی برسات کرنیوالوں پرپیسوں کی بارش ہوگئی ،وکٹیں اڑانیوالوں کوبھی عیدی ملیگی،ہرکھلاڑی پردودولاکھ روپے نچھاورہوں گے،جبکہ ون ڈے کے مین آف دی سیریزمصباح الحق کوملیں گے اضافی چارلاکھ روپے،بہترین بولنگ پرشاہدآفریدی کوبھی چارلاکھ روپے ملیں گے۔ٹی ٹوینٹی سیریزکے ہیرو بھی پیچھے نہیں ر ہے انہیں بھی چارلاکھ روپے اضافی دیے جائیں گے۔عمراکمل کوبھی چارلاکھ روپیکابونس ملیگا۔