17 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:46
ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت : ایشیا کپ جیتنے کیلئے بھرپور محنت کی ہے، اختر رسول
جیو نیوز - لاہور … قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ہاکی ٹیم نے ایشیاء کپ جیتنے کیلئے بھرپور محنت کی ہے۔ ایشیاکپ پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کھیلنے کی آخری امید ہے، اس ایونٹ کو جیت کر ہی ورلڈکپ کھیلاجاسکتاہے، یہی وجہ ہے پاکستان ٹیم ایشیاء کپ کے کیمپ میں زورو شور سے تیاری کررہی ہے، کھلاڑی بارش کے باوجود بھی ٹریننگ کرتے رہے۔ ہیڈ کوچ اختر رسول نے کہا کہ کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلیے بھرپور محنت کی گئی ہے، توقع ہے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔