تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اگست 2013
وقت اشاعت: 20:38

جیت کے جذبے سے زمبابوے جا رہے ہیں،ناصرجمشید

جیو نیوز - لاہور…قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ناصرجمشیدکاکہناہے کہ جیت کے جذبے سے دورہ زمبابوے پر جا رہے ہیں،بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے لگنے والے الزامات پر کچھ نہیں کہیں گے۔ فاسٹ باوٴلر انورعلی نے کہاکہ وہ آل راوٴنڈ کارکردگی دکھا کر مستقل جگہ بنانیکی کوشش کر رہے ہیں دورہ زمبابوے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے آخری روز،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں ناصر جمشیداورانورعلی نے میڈیا سے گفتگو کی،ناصر جمشیدکاکہناتھاکہ وہ ٹیم کو جتوانیوالی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے،انہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر مایوسی ہوئی،لیکن دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.