تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اگست 2013
وقت اشاعت: 17:41

زمبابوے کو کمزور حریف نہیں سمجھتے،جیتنے کی کوشش کرینگے، معین خان

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کو کمزور حریف نہیں سمجھتے، پوری قوت کے ساتھ تمام میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے کے لئے بہترین اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اُن کی کوشش ہوگی کہ کہ بہترین 11 کھلاڑی فیلڈ میں اُتریں، زمبابوے کی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، سابق کپتان نے مزید کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ کھلاڑیوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کی ضرورت ہے، وہ جہاں ضروری سمجھیں گے، ٹیم سلیکشن اور دیگر معاملات میں مداخلت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.