19 اگست 2013
وقت اشاعت: 7:58
رافیال نڈال نے اے ٹی پی سدرن اینڈ ویسٹرن اوپن جیت لیا
جیو نیوز - سنسناٹی…رافیال نڈال نے اے ٹی پی سدرن اینڈ ویسٹرن اوپن جیت لیا۔خواتین کا ٹائٹل وکٹوریا ایزا رینکا نے جیتا ۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں نڈال نے جان اِزنر کو ہرایا۔ میچ کا اسکور سات چھے، سات چھے رہا۔ یہ نڈال کے کئیریر کا انسٹھواں ٹائٹل ہے۔ رافیال نڈال اب یو ایس اوپن کے لیے بھی فیورٹ بن گئے ہیں۔دوسری طرف خواتین کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ وکٹوریا ایزارینکا نے عالمی نمر ایک، سیرینا ولیمز کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔وکٹوریہ نے یہ میچ دو چھے، چھے دو سات چھے سے جیتا۔