تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:19

اے سی سی ایمرجنگ کرکٹ کپ میں پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا

جیو نیوز - سنگا پور…اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ میں پاکستان انڈر 23 نے سخت مقابلے کے بعد افغانستان انڈر 23 کو 2 وکٹ سے ہرادیا۔سنگاپور میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان انڈر 23 کی ٹیم 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حشمت اللہ شیدی ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ رضا حسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پاکستان انڈر 23 ٹیم نے ہدف 49ویں اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عمر وحید 43 اور عظیم گھمن 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، یہ ایونٹ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.