19 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:51
اسپاٹ فکسنگ،محمد آصف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو معافی نامہ جمع کرادیا
جیو نیوز - لاہور…فاسٹ بولر محمد آصف نے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کرنے کے بعد آج پاکستان کرکٹ بورڈ کو معافی نامہ بھی جمع کرادیا۔ فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نگراں چیئرمین نجم سیٹھی سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی، پی سی بی کے بحالی پروگرام کیلئے محمد آصف نے خود کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم سے مانگی جانے والی معافی پر قائم ہیں،فاسٹ بولر نے کہا وہ بحالی کے دوران آئی سی سی کو تما م معلومات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ۔