تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:7

ایشیا کپ ہاکی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہو گی

جیو نیوز - لاہور…ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم آج رات ملائیشیا روانہ ہو گی، کپتان محمد عمران کہتے ہیں کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے خامیوں پر قابو پالیا ہے۔کپتان محمد عمران کی قیادت میں قومی ہاکی ٹیم آج لاہور سے ملائشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان کو ایونٹ میں کامیابی ہی اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں جگہ دلاسکتی ہے ، کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ ڈو آرڈائی ٹورنامنٹ کا کوئی دباو نہیں۔ دباؤ لیا تو گولڈ میڈل کا حصول مشکل ہو جائے گا ۔ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 24 اگست سے ایپو ہ میں کھیلا جائے گا ، پاکستان ٹیم پہلامیچ جاپان کے خلاف کھیلے گی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.