تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:46

قومی ٹیم اور منیجر کی جانب سے شنیرا تھامپسن سے نکاح پر وسیم اکرم کو مبارکباد

جیو نیوز - لاہور … آسٹریلوی خاتون شنیرا سے نکاح پر سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان ٹیم کے منیجر معین خان، شاہد آفریدی سمیت سینئر کھلاڑیوں نے مبارکباد دی ہے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی شنیرا کے ساتھ نکاح کی تقریب 12 اگست کو لاہور میں ہوئی، پر وقار اور سادہ تقریب میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شنیرا نے اسلام قبول کرلیا ہے ،اب وہ اردو بولنا سیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے مداح ہمیشہ ان کیلئے دعاگو رہیں گے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان، شاہد آفریدی، شعیب ملک سمیت سینئر کھلاڑیوں نے وسیم اکرم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ذرائع کہنا ہے کہ وسیم اکرم اور شنیرا کی شادی کی باضابطہ تقریب نومبر میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی وسیم اکرم اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اپنی شادی کی تقریبات کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.