تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:48

کپتان مصباح الحق ،اسدشفیق اورعبدالرحمان زمبابوے روانہ

جیو نیوز - لاہور…مصباح الحق ،اسدشفیق اورعبدالرحمان ون ڈے سیریزکھیلنے زمبابوے روانہ ہو گئے ۔ مصباح الحق کہتے ہیں عمراکمل کو ڈاکٹروں نے کھیلنے سے منع کیا ہے۔عمر اکمل جلد کراچی جائیں گے جہاں ان کے ٹیسٹ ہوں گے۔ بورڈ میں کئی لوگ ان کے لیے فکر مند ہیں۔ون ڈے اسکواڈکے کپتان مصباح الحق نے زمبابوے روانگی سے پہلے لاہور ایئر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں کہاکہ عمر اکمل کو ڈاکٹرز نے کرکٹ کھیلنے سے منع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے میچ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔ دورہ زمبابوے میں نئے لڑکوں کو چانس دیں گے۔ انور علی نے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی۔انورعلی کو ون ڈے میں بھی موقع دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.