25 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:18
پیٹر سیگان نے یو ایس اے پرو چیلنج سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا
جیو نیوز - کولاراڈو…سلوواکیہ کے پیٹر سیگان نے یو ایس اے پرو چیلنج سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا، اس کامیابی کے باوجود وہ یلو جرسی اپنے نام نہ کرسکے۔کولاراڈو میں جاری ریس کے چھٹے مرحلے میں شرکا کو 115 میل کا فاصلہ طے کرنا تھا، سلوواکیہ کے سائیکلسٹ پیٹر ساگان نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے، ایک منٹ اور 33 سیکنڈز میں طے کر کے مرحلہ اپنے نام کرلیا، امریکا کے ٹی جے وین گارڈیرین ڈیڑھ منٹ کی برتری کی وجہ سے اب بھی یلو جرسی پر قابض ہیں۔