تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:34

بائیرن میونخ نے جرمن فٹبال لیگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

جیو نیوز - المیلو…جی سونگ پارک کے گول کی بدولت پی ایس وی نے ڈچ لیگ میں میچ ڈرا کرلیا، بائیرن میونخ نے جرمن لیگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔المیلو میں کھیلے گئے میچ کے چھٹے منٹ میں ہیریکلز نے پہلا گول کرکے پی ایس وی کو دباو میں ڈال دیا تھا، اس کے بعد دونوں ٹیموں نے کئی بار گول کرنے کے مواقع ضائع کئے، لیکن اختتام سے 5 منٹ پہلے جی سونگ پارک کے گول نے پی ایس وی کو یقینی شکست سے بچا لیا۔ادھر بنڈزلیگا میں بائیرن میونخ نے نوریمبرگ کو دو صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، روبن اور فرینک ریبری کے گولز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بورشیا ڈورٹمنڈ اور بائیر لیویرکیوسن نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے کچھ بات ارجنٹینا میں جاری فٹ بال لیگ کی، ویلیز سارسفیلڈ اور لینس کا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گولز پر حملے تو کئی کئے، لیکن گول اسکور نہ کرسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.