تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:6

ٹی ٹوئنٹی آئی سی سی رینکنگ،احمد شہزاد 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئے

جیو نیوز - دبئی…زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے احمد شہزاد نے آئی سی سی کی نئی درجہ بندی میں کیرئیر بیسٹ رینکنگ حاصل کرلی ہے، کپتان محمد حفیظ ایک بار پھر دنیا کے تیسرے بہترین بالر بن گئے ہیں جبکہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے کیا جیتی، کارکردگی دکھانے والے تمام ہی کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتر ہوگئی، سب سے اونچی چھلانگ اوپنر احمد شہزاد نے لگائی ، وہ 41 نمبرسے ترقی پاکر اب 18 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ کپتان محمد حفیظ ایک بار پھر بالرز رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، سعید اجمل بدستور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاہد آفریدی کی ٹاپ ٹین بالرز اور ٹاپ 5 آل راؤنڈرز میں واپسی ہوئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سینل نارائن بالرز، جبکہ نیوزی لینڈ کے برینڈن مکلم بیٹسمینوں میں اب بھی سر فہرست ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.