تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 11:23

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ،پاکستان آج میزبان ملائیشیا کے مدمقابل ہوگا

جیو نیوز - ایپوہ…ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم آج میزبان ملائیشیا کے مدمقابل ہوگی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے شروع ہوگا۔ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے جاپان کو سات صفر سے ہرا دیا، قومی ٹیم کا مقابلہ آج میزبان ملائیشیا سے ہوگا جس نے کل چائینیز تائیپے کے خلاف دس گول سے کامیابی حاصل کی تھی، ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لئے پاکستان کو ایشیا کپ کا فائنل لازمی جیتنا ہوگا ورنہ چار بار کی عالمی چمپئن ٹیم میگا ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.