تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:0

مائیکل کلارک کوپے درپے شکست،امپائرعلیم ڈار سے اُلجھ پڑے

جیو نیوز - سڈنی…آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکست نے شاید کپتان مائیکل کلارک کو بھی ذہنی مریض بنادیا ہے۔ سابق کپتان رکی پونٹنگ کی طرح وہ بھی شکست کو سامنے دیکھ کر امپائر علیم ڈار سے الجھ پڑے، کلارک نے علیم ڈار کو کیا دھمکی دی۔آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ایشیز سیریز کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں شکست یقینی نظر آرہی تھی،اس لئے انہوں نے کم روشنی کی آڑ لے کر میچ جلد ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔پاکستانی امپائر علیم ڈار کا موٴقف تھا کہ میچ جاری رکھا جائے اس دوران امپائر نے آسٹریلوی کپتان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بات کرنا چاہی تو مائیکل کلارک نے اُنہیں جھڑکتے ہوئے کہا کہ ”ڈونٹ ٹچ می“کیوں کہ اگر آسٹریلوی کپتان نے انہیں ٹچ کیا تو ان پر تین میچز کی پابندی لگ جائے گی۔بالکل ایسی ہی تو تو میں میں سابق کپتان رکی پونٹنگ اور علیم ڈار کے درمیان تین سال پہلے ہوچکی تھی، اس وقت بھی ایشز سیریز تھی اور یہی صورتحال تھی، فرق صرف اتنا ہے، کہ رکی پونٹنگ اب ریٹائر ہوچکے ہیں اور علیم ڈار آج بھی اپنے دُرست فیصلوں سے شایقین کے دل جیت رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.