تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:18

اسجد اقبال نے محمد آصف کو ہرا کرقومی رینکنگ اسنوکرچیمپین شپ جیت لی

جیو نیوز - کراچی…اسجد اقبال نے عالمی چیمپین محمد آصف کو شکست دے کر قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی،انہوں نے 7کے مقابلے میں8فریم سے کامیابی حاصل کی۔ کراچی میں ہونے والے فائنل میں ، دفاعی چیمپین اسجد اقبال اور ورلڈ چیمین محمد آصف کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،کبھی اسجد آگے نکلے تو کبھی برتری محمد آصف کو حاصل ہوئی،بیسٹ آف 15 فائنل ایک موقع پر 5-5 فریمز سے برابر تھا ،پھر 7-7 سے بھی مقابلہ برابر ہوا ،اور فیصلہ کن فریم میں اسجد نے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل کا دفاع کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.