تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:15

انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن، اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے معافی مانگ لی

جیو نیوز - لندن…ایشز سیریز جیتنے کے بعد اوول کی وکٹ کو ٹوائلٹ بنانے پر انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے معافی مانگ لی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بور ڈکی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اوول کی وکٹ پر کی گئی نا مناسب حرکت کا مقصد کرکٹ کے کھیل یا اوول کے گراؤنڈ کو بدنام کرنا نہیں تھا ،بحیثیت کرکٹرز وہ نہ صرف کرکٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں بلکہ تمام کرکٹ گراؤنڈزکو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،اگر اس حرکت ے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معافی چاہتے ہیں ، کیون پیٹرسن ،جیمز اینڈریسن اور اسٹورٹ براڈ نے ایشز سیریز تین صفر سے جیتنے کے بعد اوول کی پچ کو ٹوائلٹ بنادیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.