تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:47

پرسرار بیماری کا شکار عمر اکمل نے کراچی میں میڈیکل ٹیسٹ کرایا

جیو نیوز - لاہور…پرسرار بیماری کا شکار عمر اکمل کراچی میں نئے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد لاہور روانہ ہوگئے،دورہ پھر نہ پڑ جائے اس لئے پی سی بی کے ڈاکٹر بھی عمر اکمل کے ساتھ سفر کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی پرسرار بیمار ی کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ،لاہور میں کرائے جانے والے ٹیسٹ کی رپورٹ پر مزید اطمنان حاصل کرنے کیلئے عمر اکمل نے کراچی کے نجی اسپتال کا رخ کیا جہاں ان کاسی ٹی اسکین اور ایم آر آئی ہوا،وہ فورا ًہی لاہور روانہ ہوگئے ، عمر اکمل نے جناح ٹرمینل پر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا، پی سی بی کے جنرل منیجر اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر سہیل سلیم بھی عمر اکمل کے ساتھ سفر کررہے ہیں تاکہ دوران سفر ان کی دیکھ بھال کرسکیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.