28 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:45
زمبابوے جیسی کمزورٹیم سے شکست پر حیرت ہے، وسیم اکرم
جیو نیوز - کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جن بالرز کے خلاف پاکستانی بیٹسمین آوٴٹ ہوئے، وہ اُن کے نام بھی نہیں جانتے، ناصر جمشید کو فٹنس پر سخت محنت کرنا ہوگی۔ جیو نیوز کے سیگمنٹ ”سوئنگ کا سلطان “میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے خلاف پاکستان کی شکست پر پوری قومی کی طرح اُنہیں بھی حیرت ہوئی، دو فاسٹ بالرز کے ساتھ میچ کھیلنا سمجھ سے باہر تھا۔سابق کپتان نے ناصر جمشید کی فٹنس پر اوپننگ بیٹسمین کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ احمد شہزاد کو نیچرل گیم کھیلنے کی صلح دی۔سوئنگ کے سلطان نے مصباح الحق کو مشورہ دیا کہ اگلے دو میچز میں مثبت کرکٹ کھیلیں، اور جیت کے لئے جائیں۔