29 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:9
سوات میں تین روزہ آل پاکستان گالف ٹورنامنٹ کاآغاز
جیو نیوز - سوات…سوات کی تاریخ میں پہلی بار3روزہ آل پاکستان گالف ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیا ہے۔کبل کے گالف گراوٴنڈ میں آج سے تین روزہ گالف ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ۔ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کبل کے آپریشنل کمانڈر بریگیڈئر اعجاز نے کیا،گولف ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 150سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پروفیشنل اور نان پروفیشنل کھلاڑی شامل ہیں ،ٹورنامنٹ 31اگست تک جاری رہے گا۔اس دوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔یہ ٹورنامنٹ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشراک سے منعقد کیا گیا ہے۔