30 اگست 2013
وقت اشاعت: 0:2
ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 8کھلاڑی زمبابوے روانہ
جیو نیوز - لاہور…زمبابوے میں ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے آٹھ کھلاڑی لاہور ائر پورٹ سے زمبابوے کے لیے روانہ ہوگئے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں حصہ لینے کے لیے جانے والے کھلاڑیوں میں خرم منظور،اظہرعلی، یونس خان، فیصل اقبال، احسان عادل،عدنان اکمل، وہاب ریاض اور راحت علی شامل تھے جبکہ عمران فرحت کی جگہ شامل کیے گئے شان مقصود ویزا نہ ملنے کی وجہ سے دو تین روز بعد زمبابوے روانہ ہونگے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ تین ستمبرکو زمبابوے کے شہرہرارے میں شروع ہوگا۔