30 اگست 2013
وقت اشاعت: 15:10
ایشیا کپ ، پاکستان ، جنوبی کوریا سے شکست کے بعد ورلڈکپ سے باہر
جیو نیوز - ایپوہ…ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو دو ایک سے ہرا کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا،ایپوہ میں کھیلے جانے والے میچ کے ،پہلے ہاف کے اختتام پر جنوبی کوریا کو پاکستان کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں جنوبی کوریا نے ایک اور گول کرکے برتری دو صفر کی حاصل کرلی ،پاکستان کی جانب سے واحد گول کپتان محمد عمران نے کھیل کے چھیالیسویں منٹ میں کیا ،ورلڈ کپ ہاکی کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان ایونٹ کی دوڑ سے باہر ہوا ہے ،42 بعد گرین شرٹس 2014 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکے گا۔