31 اگست 2013
وقت اشاعت: 10:14
تیسرا ون ڈے،زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
جیو نیوز - ہرارے…زمبابوے نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے،تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے ۔پہلے میچ میں میزبان زمبابوے جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔حتمی اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ میزبان ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئی ہیں۔