تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:26

رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کی یو ایس اوپن ٹینس میں پیش قدمی جاری

جیو نیوز - نیویارک…سابق چیمپینز رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری ہے، ویمنز ایونٹ میں ایک نہیں، دو اپ سیٹس نے مقابلوں کو دلچسپ بنادیا ہے ۔نیویارک میں جاری ایونٹ میں رافیل نڈال کا مقابلہ تھا کرویشیا کے آئیون ڈوڈگ سے، اسپینش اسٹار نے چھ چار، چھ تین اور چھ تین سے میچ جیت کر چوتھے راوٴنڈ میں جگہ بنائی، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے بھی تیسرے راوٴنڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کی ایلیز یکورنیٹ کو تین سیٹس میں شکست دی، انکی جیت کا اسکور چھ سات، چھ تین اور چھ دو رہا۔ چیک ری پبلک کی پیٹرا کویٹووا اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولائن ووزنیاکی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں گرینڈ سلیم ونرز کو غیر معروف کھلاڑیوں نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.