2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:32
شاہد آفریدی اور انور علی زمبابوے سے وطن واپس پہنچ گئے
جیو نیوز - کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی اور انور علی زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، سابق کپتان نے ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات نہیں کی۔کراچی ائیرپورٹ پر فاتحانہ کھلاڑیوں کی طرح باہر آنے کے بجائے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چوری چھپے باہر آنے کو ترجیح دی۔ کبھی ارائیویل تو کبھی ڈیپارچر لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے رہے۔ انور علی پہلے باہر آئے اور میڈیا سے بات کرکے چلے گئے لیکن شاہد آفریدی میڈیا کا سامنا کئے بغیر ائیرپورٹ سے گھر روانہ ہوگئے۔ون ڈے اسکواڈ کے باقی کھلاڑی آج رات لاہور پہنچیں گے۔