تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:52

ارجنٹینا کی فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز نے ایک اور میچ جیت لیا

جیو نیوز - بیونس آئرس…ارجنٹینا کی فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز نے ایک اور میچ جیت لیا، جرمنی میں بوروشیا دورٹمنڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بیونس آئرس میں کھیلے گئے میچ میں بوکا جونیئرز کا مقابلہ ویلیز سارزفیلڈ سیتھا۔ ہوم کراؤڈ کے سامنے میزبان ٹیم نے پہلے ہی منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کرلی ۔ویلیز سارزفیلڈ نے 10ویں منٹ میں گول کرکے برتری کو ختم کردیالیکن پہلے ہاف کے اختتام سے قبل بوکا جونئر ز نے دوسرا گول کرکے برتری حاصل کر لی جو آخر تک برقرار رہی ۔ادھر فرینکفرٹ میں کھیلے گئے بنڈزلیگا کے میچ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے اینٹریکٹ فرینکفرٹ کو دو ایک سے شکست دے دی۔ بوروشیا ڈورٹمنڈ کے دونوں گول Henrikh Mkhitaryan نے اسکور کئے ، میزبان ٹیم کا واحد گول تاکاشی نے اسکور کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.