تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:32

رافیال نڈال اور ڈیوڈ فیرر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں

جیو نیوز - نیو یارک…اسپین کے رافیال نڈال اور ڈیوڈ فیرر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، سابق چیمپین راجر فیڈرر اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئینیویارک میں جاری ایونٹ کے چوتھے راونڈ میچ میں سیکنڈ سیڈ رافیال نڈال نے جرمنی کے فلپ کولشرائبز کو چھ سات، چھ چار، چھ تین اور چھ ایک سے شکست دی۔اسپین کے ڈیوڈ فیرر اور فرانس کے رچرڈ گیسکوئے بھی کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔سابق چیمپین راجر فیڈرر کا ایونٹ میں سفر چوتھے راونڈ ہی میں ختم ہوگیا، اسپین کے ٹامی روبریڈونے انہیں سات چھ، چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔خواتین ایونٹ میں اٹلی کی روبرٹا ونچی اور فلیویا penetta کی پیش قدمی جاری ہے۔ سلواکیہ کی ڈینئیلا ہنٹوچووا بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.