3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:53
پی ایچ ایف کے عہدیداروں کو مستعفی ہوجانا چاہیے، ریاض پیرزادہ
جیو نیوز - کراچی…بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیرزادہ کا کہنا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کو اصولاً مستعفی ہوجانا چاہیے، ایڈہاک بھی لگاسکتے ہیں لیکن جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد اولمپیئنز نے کراچی جیم خانہ میں بین الصوبائی رابطہ کے وزیر ریاض پیززادہ سے ملاقات کی ، بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اصولاً پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔بین الصوبائی رابطہ کے وزیر نے سابق حکومت کو بھی ہاکی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار قرا دیتے ہوئے کہاکہ قومی کھیل ہونے کی وجہ سے ہاکی فیڈریشن کو حکومت نے سوا ارب روپے دیئے،لیکن فیڈریشن نے اس کا صحیح استعمال نہیں کیا،بین الصوبائی رابطہ کے وزیر نے ہاکی فیڈریشن تحلیل کرنے کا بھی اشارہ دیااور کہا کہ دو ماہ بعد ہاکی فیڈریشن کے الیکشن ہیں اس وجہ سے جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔