تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:39

ہرارے ٹیسٹ :پاکستان کے زمبابوے کیخلاف 9وکٹ پر249رنز

جیو نیوز -
ہرارے…ہرارے ٹیسٹ میں بھی بیٹسمینوں نے وکٹیں گنوانے کی عادت نہ چھوڑی،مصباح اوراظہرعلی نے ٹیم کی لاج بچائی،ٹیل اینڈرسعیداجمل نے بتادیاکہ ذمہ داری کسے کہتے ہیں،پاکستان نے 9وکٹ پر249رنزبنالیے۔ہرارے ٹیسٹ شروع ہوتے ہی پاکستانی بیٹسمین کانپنے لگے،ٹاپ آرڈرنے ون ڈے والی عادت نہیں چھوڑی،27 رنزپرتین وکٹیں گرگئیں۔مصباح اوراظہرعلی کے درمیان93رنزکی پارٹنرشپ نے ٹیم کومکمل تباہی سے بچایا۔اظہرعلی نے78اورمصباح نے53رنزبنائے۔یہ شراکت ٹوٹتے ہی پھرچل چلاوٴکاوقت آگیا۔182رنزپرآٹھ وکٹیں گرگئیں،لیکن سعیداجمل اورجنیدخان نے67رنزجوڑکراسکور249رنزتک پہنچادیا،سعیداجمل49رنزپرناٹ آوٹ ہیں ،جنید17رنزبناکرآوٹ ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.