تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:53

آل سندھ ینگ آزاد گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ

جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا…غریب شاہ اور سرحد اسپورٹس کی ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل سندھ آزاد گولڈن جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ابراہیم پلے گراوٴنڈ کورنگی نمبر 6کی سرسبز فیلڈ پر جاری آل سندھ ینگ آزاد گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو پری کوارٹر فائنل کے فیصلے ہوگئے۔ غریب شاہ یونین لیاری نے آسان مقابلے کے بعد سابق ڈسٹرکٹ ایسٹ چمپئن ہزارہ محمڈن پر 5-0کی کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل میں اپنی نشست کنفرم کرلی جبکہ کراچی چمپئن بلوچ مجاہد حریف سرحد اسپورٹس کے ہاتھوں ٹائی بریکر پر ٹورنامنٹ سے آوٴٹ ہوئی۔ دریں اثناء سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیراہتمام سندھ اولپمک ایسو سی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ ایس او اے یوم دفاع پاکستان اسپورٹس فیسٹول (باکسنگ مقابلے) جمعہ 6 ستمبر کو شام چار بجے استاد عبداللہ بلوچ باکسنگ اسٹیڈیم پیپلز اسپورٹس کمپلکس ماری پور روڈ لیاری میں منعقد ہوں گے۔ سیکرٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق ان مقابلوں میں کراچی کے تمام اضلاع کے جونیئر کلاس کے 44، 46، 48، 50، 52، 54 اور 57 کلوگرامز اور یتوھ کلاس کے 49، 52، 56، 60، 64، 69 اور 75 کلوگرامز کے باکسرز حصہ لیں گے جن کیلئے وزن و ڈراز جمعرات 5 ستمبر کو پاک نیشنل باکسنگ کلب ماری پور روڈ نکالے جائیں گے۔ وائن و ڈراز کمیٹی نور محمد قمبرانی، فدا حسین بلوچ اور احمد عبدالعزیز پر مشتمل ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.