تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:9

کے ای ایس سی نے پریمئر لیگ میں حبیب بینک کو 2-1 کی شکست دیدی

جیو نیوز - کراچی …شکیل یامین کانگا …محمد رسول کی شاندار کارکردگی کی بدولت کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) نے پاکستان پریمئر فٹ بال لیگ میں حبیب بینک کو 2-1 کی شکست دیدی۔ اسٹرائیکر محمد رسول نے اپنی ٹیم کے دونوں گول اسکور کئے۔ گزشتہ چیمپئن شپ کی رنرز اپ کے ای ایس سی کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا اور ایچ بی ایل کو مکمل دباؤ میں رکھا اور پہلے ہاف میں کپتان محمد عیسی سمیت کئی کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی اوپن چانسز مس کئے حبیب بینک کے محمد سعید بھی بالاخر آخری لمحات میں گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی خوبصورت گراسی فیلڈ پر کھیلا جانے والے میچ میں کے ای ایس سی نے کھیل کی ابتداء سے دباؤ رکھا۔ ابتدائی لمحات میں محمد رسول، کپتان عیسی اور محمد عابد نے گول کرنے کے اوپن چانسز مس کئے۔ میچ کا پہلا گول 36 ویں منٹ میں اسٹرائیکر محمد رسول نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف اختتام پر اسکور ایک صفر رہا۔ دوسرے ہاف بھی کے ای ایس سی کے قبضے میں رہا۔ 78 ویں منٹ میں محمد رسول نے خوبصورت مووومنٹ کے ذریعے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرکے ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔ کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل کے حبیب بینک کے محمد سعید نے گول کرکے خسارہ 2-1 کیا۔ میچ ریفریز ہدایت اللہ، جہانگیر خان اور جاوید بنگش، فورتھ ریفری حبیب اللہ تھے جبکہ میچ کمشنر علی نواز تھے۔ بدھ کو پریمیئر لیگ میں ایک میچ ہوگا جو پاکستان آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے درمیان لاہور کے ریلوے فٹ بال اسٹیڈیم پر شام چار بجے کھیلا جائے گا۔ میچ میں کامیاب کے بعد کے ای ایس سی کے کوچ اکبر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے کئی اوپن چانسز مس کئے۔ اگر کھلاڑیوں چانسز سے فائدہ اٹھاتے تو ہمارے کھاتے میں کم از کم پانچ گول ہوتے۔ اس سال شاندار آغاز کیا ہے اگر کھلاڑی مکمل پلاننگ کے ساتھ مقابلہ کرتے رہے تو امید ہے لیگ کی فاتح ہماری ٹیم ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.