تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 23:26

قومی ہاکی ٹیم لاہورپہنچ گئی، آفیشلز اورکھلاڑی پریشان دکھائی دیئے

جیو نیوز - لاہور…ملائشیا میں ایشین کپ میں حصہ لینے کے بعد قومی ہاکی ٹیم لاہورپہنچ گئی ، ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے پرٹیم آفیشل نادم اورکھلاڑی افسردہ دکھائی دیئے۔ قومی ہاکی ٹیم ملائشیا سے لاہورائرپورٹ پہنچی تو ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی نہ کرنے کا افسوس کھلاڑیوں اورآفیشلز کے چہروں سے عیاں تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا کہ وہ شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، مستقبل میں اپنی کوتاہیوں اورخامیوں کا مداوا کریں گے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول اورکپتان محمد عمرا ن کا کہناتھاکہ ان کا کام محنت کرنا تھا جو انہوں نے دن رات کی لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا ، ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کا افسوس ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء نے ٹیم کی شکست پر جیونیوز سے بات کرنے سے گریز کیا تاہم انکا کہناتھاکہ جلد ہی اہم اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.