تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:38

یو ایس اوپن : اینڈی مرے ،نوواک جوکووچ،سرینا ولیمز،لی نا سیمی فائنل میں

جیو نیوز - نیویارک…برطانیہ کے اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔دفاعی چیمپئن نے چوتھے راونڈ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو چھ سات، چھ ایک، چھ چار اور چھ چار سے شکست دی۔ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ بھی چوتھے راونڈ میں کامیاب ہوئے، سابق چیمپین لیٹن ہیوٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ سوئٹزرلینڈ کے اسٹین یسلیس واورینکا سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئے۔ ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز اور چین کی لی نا ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا سربیا کی اینا ایوانووچ کو ہرا کر چوتھے راونڈ میں پہنچ گئیں۔پاکستان کے اعصام الحق اور ڈچ پارٹنز یان یولین روزے کا سفر مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔پاک ڈچ جوڑی کو بھارت کے لیانڈر پیز اور چیک ری پبلک کے راڈک اسٹیپانیک نے چھ ایک، چھ سات اور چھ چار سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.