تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:31

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا ایک سو پچیسواں اجلاس آج بیونس آئرس میں ہوگا

جیو نیوز - کراچی…انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا ایک سو پچیسواں سالانہ اجلاس آج سے بیونس آئرس میں شروع ہورہا ہے۔ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس غیر معمولی اجلاس میں دو ہزار بیس اولمپکس کے میزبان اور اس میں ایک نئے کھیل کے اضافہ کے ساتھ ساتھ آئی او سی کے نئے سربراہ کا بھی انتخاب کیا جائے گاآئی او سی کا سالانہ اجلاس انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے ساتھ ہوگا ، اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے اولمپک موومنٹ کے معاملات سمیت اسکواش ریسلنگ یا بیس بال کو 2020 اولمپک میں شامل کئے جانے کے معاملات پر بات ہوگی۔۔اس کے علاوہ ایک سو تین ممبران دو ہزار بیس کے اولمپک گیمز کے میزبان شہر کے لئے استنبول ،ٹوکیو،یا میڈرڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب بھی کریں گے۔انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کا سالانہ اجلاس یاک روگ کا بطور سربراہ آخری اجلاس بھی ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.