4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:21
محمد آصف اور ماجد علی ورلڈ سکس ریڈ بال چیمپین شپ سے باہر
جیو نیوز - کراچی…عالمی چیمپین محمد آصف اور ماجد علی مسلسل ناکامیوں کے بعد ورلڈ سکس ریڈ بال چیمپین شپ سے باہر ہوگئے۔تھائی لینڈ میں جاری چیمپین شپ کے تیسرے روز عالمی چیمپین محمد آصف ارو ماجد علی کو ویلز کے کیوئسٹ نے شکست سے دوچار کرکے ایونٹ سے باہر کردیا، پاکستان کے ماجد علی کو میتھیو اسٹوینز نے دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے اور عالمی چیمپین محمد آصف کو اینڈریوpagettنے چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دی، پاکستان کے دونوں کیوئسٹ ورلڈ سکسک ریڈ بال چیمپین شپ میں ایک بھی کامیابی حاصل نہ کرسکے یہ ایونٹ میں ان کی چوتھی شکست تھی۔