4 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:42
ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے نے 7 وکٹ پر 281 رنز بنالئے
جیو نیوز - ہرارے … ہرارے ٹیسٹ میں زمبابو بے نے پاکستان کے خلاف دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنالئے، میزبان ٹیم کو 32 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے پاکستان ٹیم اپنے گزشتہ مجموعے 249 رنز میں کوئی اضافہ کئے بغیر آوٴٹ ہوگئی، سعیداجمل 49 رنز بنا کر آوٴٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ زمبابوے کے ابتدائی بیٹسمین بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 68 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، لیکن سکندر رضا اور میلکم والر نے ٹیم کو سنبھال لیا، دونوں نے 127 رنز کی شراکت قائم کی ، والر 70 اور سکندر 60 رنز بنائے، ان کے بعد چمگبرا بھی کریز سے چمٹ گئے، وہ 40 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 7 وکٹ پر 281 رنز بناچکی ہے، پاکستان کے خلاف انہیں 32 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ ان کے ابھی 3 کھلاڑی باقی ہیں۔ پاکستان کیلئے سعید اجمل نے 4 ، جنیدنے 2 اور راحت نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔