5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:51
رافیال نڈال یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جیو نیوز - نیویارک…اسپین کے رافیال نڈال اور فرانس کے رچرڈ گیسکوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، فورتھ سیڈ ڈیوڈ فیرر شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔نیویارک میں جاری ایونٹ کے مینز کوارٹر فائنل میں رچرڈ گیسکے اور فورتھ سیڈ ڈیوڈ فیرر نے سیمی فائنل میں جگہ کے لئے خوب مقابلہ کیا۔پانچ سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد فرنچ کھلاڑی نے یہ میچ چھ تین، چھ ایک، چار چھ، دو چھ اور چھ تین سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔عالمی نمبر دو رافیال نڈال کا مقابلہ تھا ہم وطن ٹامی روبریڈو سے، سابق عالمی نمبر ایک مارٹینا ہنگز اس موقع پر رابریڈو کو سپورٹ کرنے موجود تھیں۔لیکن سابق چیمپین نے چھ صفر، چھ دو اور چھ دو سے فتح سمیٹ کر لاسٹ فور کے لئے کوالی فائی کیا۔خواتین ایونٹ کے کوارٹر فائنل جیت کر بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا اور اٹلی کی فلیویا پینیٹا بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ٹینتھ سیڈ روبرٹا ونچی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔